سعودی عرب امریکا میں سرمایہ کاری کو 600 ارب ڈالر تک بڑھانے کا خواہاں ہے، ولی عہد اور ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ

ریاض ۔23جنوری (اے پی پی):سعودی عرب نے آئندہ چار برسوں میں امریکا میں اپنی تجارت اور سرمایہ کاری کو کم سے کم 600 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق گزشتہ شب ٹیلی فونک گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد نے اس منصوبے کے بارے امریکی صدر ٹرمپ کو آگاہ کیا۔ٹرمپ نے دنیا کی سب سے بڑی معیشت میں وسیع پیمانے پر اصلاحات …

ریاض ۔23جنوری (اے پی پی):سعودی عرب نے آئندہ چار برسوں میں امریکا میں اپنی تجارت اور سرمایہ کاری کو کم سے کم 600 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

ایس پی اے کے مطابق گزشتہ شب ٹیلی فونک گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد نے اس منصوبے کے بارے امریکی صدر ٹرمپ کو آگاہ کیا۔ٹرمپ نے دنیا کی سب سے بڑی معیشت میں وسیع پیمانے پر اصلاحات کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ مملکت شراکت داری اور سرمایہ کاری کے مواقع میں حصہ لینے کی خواہاں ہے تاہم سرمایہ کاری بارے تفصیلات نہیں دی گئیں۔

دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے طریقوں پر بات چیت کی اور دہشت گردی کے خلاف دو طرفہ تعاون کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے پیر کو صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ امریکی وقار کو بحال کریں گے اور اس کی اقتصادی طاقت کو از سر نو تعمیر کریں گے۔