رام اللہ ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) فلسطینی صدر محمو د عباس نے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ مکمل کرلیا۔ اس موقع پر انہوں نے سعودی قائدین سے ملاقاتیں کیں۔سعودی عرب اور فلسطین مشترکہ اقتصادی کمیٹی اور بزنس کونسل کے قیام پر متفق ہوگئے۔ یہ فیصلہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فلسطینی صدر محمود عباس نے جمعرات کو ریاض کے قصر یمامہ میں ملاقات اور مذاکرات …
سعودی عرب اور فلسطین مشترکہ اقتصادی کمیٹی اور بزنس کونسل کے قیام پر متفق

مزید خبریں
رام اللہ ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) فلسطینی صدر محمو د عباس نے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ مکمل کرلیا۔ اس موقع پر انہوں نے سعودی قائدین سے ملاقاتیں کیں۔سعودی عرب اور فلسطین مشترکہ اقتصادی کمیٹی اور بزنس کونسل کے قیام پر متفق ہوگئے۔ یہ فیصلہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فلسطینی صدر محمود عباس نے جمعرات کو ریاض کے قصر یمامہ میں ملاقات اور مذاکرات کے دوران کیا۔سعودی خبررساں ادارے (ایس پی اے) کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان اور فلسطینی صدر محمود عباس نے مذاکرات میں فلسطین کے تازہ حالات اور فلسطینی مسائل کی گتھیاں سلجھانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا۔








