سعودی عرب اور چین کے درمیان شراکت داری کے 35 معاہدوں پر دستخط

ریاض۔9دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب اور چین کے درمیان شراکت داری کے 35 معاہدوں پر دستخط کر دیئے گئے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق خادم حرمین شریفین سے ریاض کے قصر یمامہ میں چینی صدر نے سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں ملاقات کے دوران سعودی فرمانروا اور صدر جن پنگ نے دونوں ملکوں کے درمیان مکمل سٹریٹیجک شراکت کے معاہدے سمیت 35 …

ریاض۔9دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب اور چین کے درمیان شراکت داری کے 35 معاہدوں پر دستخط کر دیئے گئے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق خادم حرمین شریفین سے ریاض کے قصر یمامہ میں چینی صدر نے سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں ملاقات کے دوران سعودی فرمانروا اور صدر جن پنگ نے دونوں ملکوں کے درمیان مکمل سٹریٹیجک شراکت کے معاہدے سمیت 35 معاہدوں پردستخط کیے گئے ۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اورچین کی تاریخی دوستی کا جائزہ لیا اورمختلف شعبوں میں دونوں ملک اوردوست عوام کے وسیع ترمفاد میں دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی تدابیر پرتبادلہ خیال کیا۔اس موقع پرسعودی وزیر مملکت و رکن کابینہ ومشیرقومی سلامتی ڈاکٹرمساعد العیبان بھی موجود تھے۔

چین کی جانب سے کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی دفتر کی مجلس قائمہ کے رکن اوروفد میں شامل دیگراعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔فریقین کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان معاہدوں سے دونوں ملکوں کے اقتصادی وسرمایہ کاری کے رشتوں کے استحکام میں مدد ملے گی جبکہ سعودی ویژن 2030 کے اہداف حاصل ہوں گے۔

فریقین نے توانائی، ٹرانسپوٹ، کان کنی، لاجسٹک خدمات، آٹو انڈسٹری، طبی نگہداشت، انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔