ماسکو۔19فروری (اے پی پی):روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ سعودی عرب خطے میں روس کا ایک اہم تزویراتی شراکت دار ہے۔ العربیہ کے ساتھ خصوصی گفتگو میں انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی نوعیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور روس کے درمیان اعلیٰ ترین سطح پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی عرب اور روس تعلقات کے 100 سال مکمل …
سعودی عرب خطے میں ہمارا اہم تزویراتی شراکت دار ہے، روسی وزیر خارجہ

مزید خبریں
ماسکو۔19فروری (اے پی پی):روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ سعودی عرب خطے میں روس کا ایک اہم تزویراتی شراکت دار ہے۔ العربیہ کے ساتھ خصوصی گفتگو میں انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی نوعیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور روس کے درمیان اعلیٰ ترین سطح پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی عرب اور روس تعلقات کے 100 سال مکمل ہونے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا دارالحکومت ریاض مجھے بہت پسند ہے اور سعودی ولی عہد کی سرپرستی میں یہ اب پہلے سے کہیں زیادہ ترقی یافتہ ہو چکا ہے۔
انہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کی تاریخ کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ سلسلہ 1926 سے شروع ہوا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ دو دہائیوں میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات استوار ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ریاست سعودی عرب کو مشرقِ وسطیٰ میں ایک تزویراتی شراکت دار کے طور پر دیکھتی ہے اور ہم محسوس کرتے ہیں کہ ہمارے سعودی رفقا کی جانب سے بھی یہی سوچ پائی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں سعودی ولی عہد اور روسی صدر کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں انہوں نے معاشی، انسانی اور سیاسی سمیت متعدد شعبوں میں اصولی شراکت داری کے رجحانات پر تبادلہ خیال کیا اور مستقبل میں خاص طور پر قریبی مدت کے لیے رابطوں کی بنیاد پر اتفاق کیا۔








