سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ریاستوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، بدھ کو پہلا روزہ ہو گا

ریاض۔17فروری (اے پی پی):سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ریاستوں میں رمضان المبارک1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے، سعودی عر ب اور دیگر خلیجی ممالک میں کل بدھ کو پہلا روزہ ہو گا۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے منگل کی شام کو اعلان کیا کہ مملکت میں چاند نظر آ گیا ہے لہذا یکم رمضان المبارک کل بدھ کو ہوگا۔ اسی طرح متحدہ …

ریاض۔17فروری (اے پی پی):سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ریاستوں میں رمضان المبارک1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے، سعودی عر ب اور دیگر خلیجی ممالک میں کل بدھ کو پہلا روزہ ہو گا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے منگل کی شام کو اعلان کیا کہ مملکت میں چاند نظر آ گیا ہے لہذا یکم رمضان المبارک کل بدھ کو ہوگا۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات،کویت اور قطر میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے ،ان ریاستوں کی جانب سےباضابطہ طور پر اعلان کیا گیا ہے کہ کل بدھ کو پہلا روزہ ہو گا۔