استنبول۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے سعودی فرماںروا سے ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں کہا ہے کہ ہم سعودی عرب سے مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روز سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے بات چیت معروف صحافی جمال خوشگی کی روپوشی کا معمّہ حل کرنے کے …
سعودی عرب سے تعلقات کی مضبوطی کے خواہاں ہیں، ترک صدرایرودان

مزید خبریں
استنبول۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے سعودی فرماںروا سے ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں کہا ہے کہ ہم سعودی عرب سے مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روز سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے بات چیت معروف صحافی جمال خوشگی کی روپوشی کا معمّہ حل کرنے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ کا خیر مقدم ، ترک صدر اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ شاہ سلمان نے باور کرایا کہ سعودی عرب اپنے برادر ملک ترکی کے ساتھ تعلقات کا اتنا ہی زیادہ خواہاں ہے جتنا کہ ترکی ہے اور ان تعلقات کی مضبوطی کو کوئی گزند نہیں پہنچائی جا سکتی۔دوسری جانب صدر اردوان نے باور کرایا کہ دونوں ملکوں اور ان کے عوام کے درمیان قریبی اور تاریخی نوعیت کے برادرانہ اور گراں قدر تعلقات قائم ہیں اور ہم مذید مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں۔








