سعودی عرب میں اقامہ و لیبر قوانین کی 19 ہزار خلاف ورزیاں ریکارڈ، مزید14 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین واپس

ریاض۔22فروری (اے پی پی):سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قانون کی مزید 19 ہزار101 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ 14 ہزار 893 غیرقانونی تارکین کو ان کے ملک واپس بھیجا گیا۔اردو نیوز نے ایس پی اے کے حوالے سے بتایا کہ 12 سے 18 فروری 2026 کے درمیان مجموعی طور پر 12 ہزار 153 افراد کو اقامہ قانون، 4 ہزار 103 کوغیر قانونی …

ریاض۔22فروری (اے پی پی):سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قانون کی مزید 19 ہزار101 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ 14 ہزار 893 غیرقانونی تارکین کو ان کے ملک واپس بھیجا گیا۔اردو نیوز نے ایس پی اے کے حوالے سے بتایا کہ 12 سے 18 فروری 2026 کے درمیان مجموعی طور پر 12 ہزار 153 افراد کو اقامہ قانون، 4 ہزار 103 کوغیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 548 کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔غیرقانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش پر ایک ہزار 663 افراد کو گرفتار کیا گیا، ان میں 54 فیصد ایتھوپین، 44 فیصد یمنی اور ایک فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

علاوہ ازیں 31 ایسے افراد کو بھی پکڑا گیا ہے جو سرحد پار کرکے سعودی عرب سے ہمسایہ ملکوں میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 29 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 21 ہزار 491 تارکین جن میں 20 ہزار 156 مرد اور ایک ہزار 335 خواتین شامل ہیں، اس وقت ضوابط پر عملدرآمد کے پروسیجر سے گزر رہے ہیں۔

ضوابط کی خلاف ورزیوں پر حراست میں لئے گئے 15 ہزار 585غیرملکیوں کو سفری دستاویز ات کے لیے سفارتحانوں یا قونصلیٹ سے رابطہ کرنے اور ایک ہزار 270 کو سفری انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ 14 ہزار893 کو ان کے ملک واپس بھیج دیا گیا ہے۔واضح رہے سعودی عرب میں غیرقانونی تارکین وطن کو سفری، رہائشی یا ملازمت کی سہولت فراہم کرنا قانوناً جرم ہے اور اس کے لیے مختلف سخت سزائیں مقرر ہیں۔