ریاض۔8نومبر (اے پی پی):سعودی عرب میں بسوں کے استعمال میں اضافے کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اخبار 24 کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2022 کے مقابلے میں گزشتہ برس عوامی بسیں استعمال کرنے والوں کی تعداد 113 ملین رہی جبکہ سال 2022 میں 38.5 ملین تھی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2023 میں اندرون اور بیرون شہر …
سعودی عرب میں بسوں کے استعمال میں اضافہ

مزید خبریں
ریاض۔8نومبر (اے پی پی):سعودی عرب میں بسوں کے استعمال میں اضافے کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اخبار 24 کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2022 کے مقابلے میں گزشتہ برس عوامی بسیں استعمال کرنے والوں کی تعداد 113 ملین رہی جبکہ سال 2022 میں 38.5 ملین تھی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2023 میں اندرون اور بیرون شہر سفر کے لیے بسوں کے استعمال میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔انٹرسٹی ٹریولنگ کے لیے 4.1 ملین افراد نے گزشتہ برس بسیں استعمال کیں جبکہ یہ تعداد سال 2022 میں 3.7 ملین تھی۔
ٹریفک کے حوالے سے سروے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس مملکت کے مختلف شہروں کے درمیان سفرکے لیے 390 ملین گاڑیاں ریکارڈ کی گئیں۔بیرون مملکت سے آنے والے ٹرکوں کی تعداد میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ برس بری سرحدی چوکیوں پر ریکارڈ کی جانے والی ہیوی وھیکلز کی تعداد 1.7 ملین رہی جو کہ سال 2022 کے مقابلے میں 8.7 فیصد زیادہ ہے۔








