ماسکو۔9فروری (اے پی پی):روس کے شہری استعمال کے لیے تیار کردہ ’’لائٹننگ‘‘ بغیر پائلٹ فضائی گاڑیاں (یو اے ویز) سعودی عرب میں جاری ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں پہلی بار نمائش کے لیے پیش کر دی گئیں۔ یہ بات ڈرون بنانے والی کمپنی نے خبر رساں ادارے تاس کو بتائی۔کمپنی نے بیان میں کہا کہ نمائش میں لائٹننگ ڈرونز کے دو ماڈلز رکھے گئے ہیں، جو وزن اٹھانے کی صلاحیت …
سعودی عرب میں جاری ورلڈ ڈیفنس شو میں روس کے شہری ’’لائٹننگ‘‘ ڈرونز کی پہلی بار نمائش

مزید خبریں
ماسکو۔9فروری (اے پی پی):روس کے شہری استعمال کے لیے تیار کردہ ’’لائٹننگ‘‘ بغیر پائلٹ فضائی گاڑیاں (یو اے ویز) سعودی عرب میں جاری ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں پہلی بار نمائش کے لیے پیش کر دی گئیں۔ یہ بات ڈرون بنانے والی کمپنی نے خبر رساں ادارے تاس کو بتائی۔کمپنی نے بیان میں کہا کہ نمائش میں لائٹننگ ڈرونز کے دو ماڈلز رکھے گئے ہیں، جو وزن اٹھانے کی صلاحیت کے لحاظ سے مختلف ہیں۔
ہلکا ماڈل بنیادی طور پر ایف پی وی طیاروں کے آپریٹرز کی تربیت کے لیے استعمال ہوتا ہے، جس کے لیے ایف پی وی چشموں کے ساتھ آپریٹنگ اور ایروڈائنامکس کی سمجھ ضروری ہے، اسی لیے پائلٹس کو خصوصی تربیت دی جاتی ہے۔مینوفیکچرر کا کہنا ہے کہ لائٹننگ سیریز کا دوسرا ڈرون زیادہ پے لوڈ کی صلاحیت رکھتا ہے اور سامان کی ترسیل کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جبکہ یہ نگرانی اور ریکی مشنز میں بھی استعمال ہو سکتا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ ڈرونز سادہ ساخت اور کم لاگت کے باعث زیادہ مانگ رکھتے ہیں اور ان کی تیز رفتار پیداوار ممکن ہے۔کمپنی نےبتایا کہ یہ ڈرونز ریسکیو آپریشنز میں بھی کارآمد ہیں، جن کے ذریعے ہنگامی امدادی سامان پہنچایا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ ڈیفنس شو ریاض میں 8 تا 12 فروری تک جاری رہے گا۔







