ریاض ۔27اگست (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت برائے انصاف نے فوجداری عدالتوں کے ججوں کے لیے ’’ہائر ڈپلومہ ان کریمنل لا ‘‘پروگرام کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا۔ ایس پی اے کے مطابق وزیر برائے انصاف ولید الصمعانی نے اس موقعے پر کہا کہ یہ پروگرام ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں مملکت میں جاری قانون سازی سے مطابقت رکھتا ہے، اس کا مقصد حقوق، انصاف …
سعودی عرب میں ججوں کےلیے کریمنل لا ڈپلومہ شروع،مقصد حقوق، انصاف اور شفافیت کو برقرار رکھنا ہے،وزیر قانون

مزید خبریں
ریاض ۔27اگست (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت برائے انصاف نے فوجداری عدالتوں کے ججوں کے لیے ’’ہائر ڈپلومہ ان کریمنل لا ‘‘پروگرام کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا۔
ایس پی اے کے مطابق وزیر برائے انصاف ولید الصمعانی نے اس موقعے پر کہا کہ یہ پروگرام ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں مملکت میں جاری قانون سازی سے مطابقت رکھتا ہے، اس کا مقصد حقوق، انصاف اور شفافیت کو برقرار رکھنا اور قانونی فیصلوں کی توقعات کو بڑھانا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ یہ پروگرام ججوں کو بنیادی اصولوں اور کریمنل لا کے عمومی اصولوں سے لیس کرنے کے ساتھ ان کی قانونی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔







