ریاض ۔ 25 نومبر (اے پی پی) سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابقرواں سال اب تک عمرے کے 13 لاکھ 39 ہزار 376 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ اب تک گیارہ لاکھ 33 ہزار 365 عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق فی الوقت سعودی عرب میں دو لاکھ 97 ہزار 491 عمرہ زائرین موجود ہیں جبکہ 8 لاکھ 35 ہزار 874 …
سعودی عرب میں رواں سال 13 لاکھ عمرہ ویزے جاری، پاکستانی سرفہرست

مزید خبریں
ریاض ۔ 25 نومبر (اے پی پی) سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابقرواں سال اب تک عمرے کے 13 لاکھ 39 ہزار 376 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ اب تک گیارہ لاکھ 33 ہزار 365 عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق فی الوقت سعودی عرب میں دو لاکھ 97 ہزار 491 عمرہ زائرین موجود ہیں جبکہ 8 لاکھ 35 ہزار 874 عمرے کی ادائیگی کے بعد اپنے ملکوں کو جا چکے ہیں۔زارت حج و عمرہ کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ عمرہ زائرین فضائی، بحری اور سمندری راستوں سے سعودی عرب پہنچے ان میں سے 10 لاکھ 88 ہزار 608 فضائی راستے، 44 ہزار 750 بری راستوں اور سات سمندر کے راستے پہنچے۔گذشتہ برس کی طرح اس سال بھی اب تک سب سے زیادہ عمرہ زائرین پاکستان ہی سے پہنچے ہیں، ان کی تعداد تین لاکھ 19 ہزار 494 ریکارڈ کی گئی ہے۔انڈونیشیا تین لاکھ چھ ہزار 461 زائرین کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ تیسرے نمبر پر ایک لاکھ 95 ہزار 345 کے ساتھ بھارت، ملائیشیا 50 ہزار 841 کے ساتھ چوتھے اور ترکی 50 ہزار 775 عمرہ زائرین کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔








