ریاض ۔16اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب نے مملکت میں سیاحت کے شعبے کو مقامی بنانے کے لیے نئی پالیسیوں کو متعارف کرایا ہے۔سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سیاحت کے وزیر احمد الخطیب نے ملازمین کی رجسٹریشن اور سعودائزیشن کے حوالے سے نئی پالیسیوں کی منظوری دی۔ ایس پی اے کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری نئے ضوابط میں کہا گیا’ سیاحت اور میزبانی کی تمام سہولتوں …
سعودی عرب میں سیاحتی شعبے کی لوکلائزیشن کے لیے نئی پالیسی کا اعلان

مزید خبریں
ریاض ۔16اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب نے مملکت میں سیاحت کے شعبے کو مقامی بنانے کے لیے نئی پالیسیوں کو متعارف کرایا ہے۔سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سیاحت کے وزیر احمد الخطیب نے ملازمین کی رجسٹریشن اور سعودائزیشن کے حوالے سے نئی پالیسیوں کی منظوری دی۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری نئے ضوابط میں کہا گیا’ سیاحت اور میزبانی کی تمام سہولتوں پر لازم کر دیا گیا ہے کہ کام کے اوقات میں ان جگہوں پر کوئی نہ کوئی سعودی شہری ریسیپشن پر موجود ہو۔سیاحت کی سہولتیں فراہم کرنے والوں کو کام کے آغاز سے پہلے تمام ملازمین کو ہیومن ریسورس اور سماجی ترقی کی وزارت کے ساتھ رجسٹر کرانا ہوگا۔
ملازمین کے معاہدے جن میں عارضی یا جز وقتی معاہدے شامل ہیں، آئندہ سے اجیر یا دوسرے منظور شدہ پلیٹ فارمز کے ذریعے دستاویزی شکل میں لانا لازمی ہو گا۔سیاحت سے متعلق وہ سہولتیں جہاں مختلف شعبوں کی ایک سے زیادہ لائسنس شدہ برانچیں ہوں گی، انھیں ملازمین کا اندراج سیاحت کے لائسنس کے تحت الگ برانچ کے مطابق کرانا ہوگا۔
مختلف ملازمتوں کو، جہاں سعودی شہریوں کو کام کرنے کی فوقیت ہوگی، آؤٹ سورس کرنے یا مملکت سے باہر کام منتقل کرنے پر پابندی ہوگی۔وزارت نے زور دے کر کہا کہ ان نئی پالیسیوں کی تعمیل پر سختی سے نگرانی کی جائے گی اور خبردار کیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔








