اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرملک ارسال کرنے کی شرح میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24.6 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے لیکردسمبر2020 تک کی مدت میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ورکروں نے 3.955 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی …
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ورکروں کی ترسیلات زرمیں 24.6فیصدکانمایاں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرملک ارسال کرنے کی شرح میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24.6 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے لیکردسمبر2020 تک کی مدت میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ورکروں نے 3.955 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24.6 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 3.174 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا، دسمبر2020 میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 624.8 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا، گزشتہ سال دسمبرمیں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 577.1 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی اوربینکنگ ذرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی اورترغیباتی اقدامات کی وجہ سے جاری مالی سال میں سمندرپارمقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زرملک ارسال کرنے کی شرح میں مجموعی طورپر24.9 فیصدکانمایاں اضافہ ہواہے۔








