ریاض ۔11مارچ (اے پی پی):سعودی عرب میں منشیات سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 13 لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیاں ضبط کرلی گئیں۔ایس پی ے کے مطابق سعودی زکوۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے متحدہ عرب امارات سے متصل البطحا پورٹ پر منشیات سمگل کرنے کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ منشیات ایئرکنڈیشننگ ڈیوائسز کے کنسائنمنٹ میں چھپائی …
سعودی عرب میں منشیات سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام، 13 لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیاں ضبط

مزید خبریں
ریاض ۔11مارچ (اے پی پی):سعودی عرب میں منشیات سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 13 لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیاں ضبط کرلی گئیں۔ایس پی ے کے مطابق سعودی زکوۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے متحدہ عرب امارات سے متصل البطحا پورٹ پر منشیات سمگل کرنے کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ منشیات ایئرکنڈیشننگ ڈیوائسز کے کنسائنمنٹ میں چھپائی گئی تھی۔ جانچ کے دوران 13 لاکھ 64 ہزار کیپٹاگون گولیاں ضبط کی گئی ہیں۔
اتھارٹی نے کہا کہ معاشرے کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے، سمگلنگ کی کوششوں کو روکنے کےلیے درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو سخت کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔







