سعودی عرب میں موٹاپے کے علاج پر سالانہ 100 ارب ریال خرچ

ریاض ۔10فروری (اے پی پی):سعودی عرب میں موٹاپے کے علاج پر سالانہ 100 ارب ریال خرچ کئے جاتے ہیں۔سبق نیوز کے مطابق گورنر مشرقی ریجن شہزادہ سعود بن نایف بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی ہونے والی کانفرنس ’موٹاپے کے امراض اورعلاج‘ کے آٹھویں ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے سعودی سوسائٹی برائے موٹاپا اور سرجری کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ڈاکٹر عایض القحطانی نے بتایا کانفرنس کے پہلے روز موٹاپے …

ریاض ۔10فروری (اے پی پی):سعودی عرب میں موٹاپے کے علاج پر سالانہ 100 ارب ریال خرچ کئے جاتے ہیں۔سبق نیوز کے مطابق گورنر مشرقی ریجن شہزادہ سعود بن نایف بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی ہونے والی کانفرنس ’موٹاپے کے امراض اورعلاج‘ کے آٹھویں ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے سعودی سوسائٹی برائے موٹاپا اور سرجری کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ڈاکٹر عایض القحطانی نے بتایا کانفرنس کے پہلے روز موٹاپے کی سرجری کے لیے روبوٹس کا استعمال پر ورکشاپس منعقد کی گئی جن میں متعدد ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا عرب ممالک میں 70 سے 75 فیصد افراد موٹاپے کا شکار یا اس جانب مائل ہیں۔ 80 فیصد دوسرے درجے کی ذیابیطیس میں مبتلا افراد بھی موٹاپے کی جانب مائل ہیں۔30 فیصد خواتین موٹاپے کی وجہ سے بانچھ پن کا شکار ہوتی ہیں جبکہ مملکت میں اموات کی بڑی وجہ دل کے امراض ہیں جبکہ امراضِ قلب کا بڑا سبب موٹاپا ہے۔

مزید خبریں