سعودی عرب میں وزیراعظم عمران خان کو ملنے والا احترام مسلم امہ میں پاکستان کے مقام کو ظاہر کرتا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔23اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں وزیراعظم عمران خان کو ملنے والا احترام مسلم امہ میں پاکستان کے مقام کو ظاہر کرتا ہے، آصف زرداری سیاستدانوں کی بجائے وکلاءسے ملاقاتوں کو ترجیح دیں، قراردادوں سے حکومتیں نہیں جاتیں، اس کے لئے ووٹ چاہیں ہوتے ہیں، وہ نوٹ کے چکر میں ووٹ کھو چکے ہیں۔ پیر …

اسلام آباد ۔23اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں وزیراعظم عمران خان کو ملنے والا احترام مسلم امہ میں پاکستان کے مقام کو ظاہر کرتا ہے، آصف زرداری سیاستدانوں کی بجائے وکلاءسے ملاقاتوں کو ترجیح دیں، قراردادوں سے حکومتیں نہیں جاتیں، اس کے لئے ووٹ چاہیں ہوتے ہیں، وہ نوٹ کے چکر میں ووٹ کھو چکے ہیں۔ پیر کو اپنے ٹویٹس میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سعودی عرب میں جو احترام وزیراعظم عمران خان کو ملتا ہے وہ ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے آج مسلم امہ میں پاکستان کا کیا مقام ہے اور عمران خان کو مسلم امہ کیا اہمیت دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب کے دوران صرف چند گھنٹے ہی آرام کر سکے ہیں، ان کا پورا دن مصروف رہا ۔وزیراعظم عمران خان کی مصروفیات میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت، خادم الحرمین شاہ سلمان اور ولی عہد اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں شامل ہیں۔ آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کے حوالے سے اپنے الگ ٹویٹ میں وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ زرداری صاحب سیاستدانوں کی بجائے وکلاءسے ملاقاتوں کو ترجیح دیں، اس مفت مشورے کا احساس ان کو ہفتوں میں نہیں دنوں میں ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قرادادوں سے حکومتیں نہیں جاتیں، اس کے لئے ووٹ چاہیں ہوتے ہیں اور زرداری صاحب کے پاس اب صرف نوٹ رہ گئے ہیں، وہ نوٹ کمانے کے چکر میں ووٹ کھو بیٹھے ہیں۔