سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے میں یو م آزادی کے حوالے سے پروقار تقریب

ریاض ۔ 14 اگست (اے پی پی)سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے میں یو م آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی اور پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق جمعہ کو ریاض میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمیں قائداعظم محمد علی جناح کے نظریات اور ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی …

ریاض ۔ 14 اگست (اے پی پی)سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے میں یو م آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی اور پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق جمعہ کو ریاض میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمیں قائداعظم محمد علی جناح کے نظریات اور ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی امنگوں سے اپنی وابستگی کی توثیق کرنے کا موقع فراہم کرتاہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان نے قیام پاکستان کے لیے عمدہ کوشیش کی تاکہ برصیغر کے مسلمان کسی بھی جبر اور ناانصافی کے خوف کے بغیر آزدانہ وطن میں رہ سکیں۔انکا کہنا کا تھا کہ ہمارے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اوران کے لیے ہمیشہ سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں