شاہ سلمان بن عبدالعزیز مرکز برائے امداد و انسانی خدمات (کے ایس ریلیف) کی جانب سے فراہم کردہ امدادی سامان کے مزید 9 ٹرک یمن کے صوبے عدن پہنچ گئے ہیں۔
سعودی عرب نے یمن کے لیے امدادی سامان کے نو ٹرک روانہ کر دیئے

مزید خبریں
ریاض۔6اپریل (اے پی پی):شاہ سلمان بن عبدالعزیز مرکز برائے امداد و انسانی خدمات (کے ایس ریلیف) کی جانب سے فراہم کردہ امدادی سامان کے مزید 9 ٹرک یمن کے صوبے عدن پہنچ گئے ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق ان ٹرکوں پر تقریباً 6480 فوڈ باسکٹس (راشن بیگ) لدے ہوئے ہیں جو یمن میں ہنگامی غذائی مداخلت کے منصوبے کے دوسرے مرحلے کا حصہ ہیں۔یہ اقدام ان انسانی اور امدادی کوششوں کا تسلسل ہے جو سعودی عرب شاہ سلمان امدادی مرکز کے ذریعے یمن کے عوام کی مدد اور ان کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے انجام دے رہی ہے۔دوسری جانب سعودی عرب شاہ سلمان امدادی مرکز کے ذریعے دنیا کے مختلف حصوں میں انسانی ہمدردی کے منصوبے چلا رہا ہے جن میں سے یمن کو دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے بڑا حصہ ملا ہے۔یمن کے مختلف شعبوں میں انسانی ہمدردی کے منصوبوں کی کل تعداد 1204 تک پہنچ گئی ہے جن کی مجموعی لاگت 4 ارب ڈالر سے زائد ہے۔








