ریاض۔8فروری (اے پی پی):سعودی عرب نے شام میں ایوی ایشن، ریئل سٹیٹ اور ٹیلی کمیونیکشن کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے ایک بڑے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔اردو نیوز کے مطابق دمشق کے پیپلز پیلس میں شامی صدر احمد الشرع کی سرپرستی میں منعقدہ تقریب میں ’’سٹرٹیجک معاہدوں‘‘ پر دستخط کیے گئے۔سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے سعودی عرب اور شام کے درمیان سٹرٹیجک معاہدوں پر دستخط کو تاریخی …
سعودی عرب کا شام میں ایوی ایشن، ریئل سٹیٹ اور ٹیلی کمیونیکشن کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا اعلان

مزید خبریں
ریاض۔8فروری (اے پی پی):سعودی عرب نے شام میں ایوی ایشن، ریئل سٹیٹ اور ٹیلی کمیونیکشن کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے ایک بڑے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔اردو نیوز کے مطابق دمشق کے پیپلز پیلس میں شامی صدر احمد الشرع کی سرپرستی میں منعقدہ تقریب میں ’’سٹرٹیجک معاہدوں‘‘ پر دستخط کیے گئے۔سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے سعودی عرب اور شام کے درمیان سٹرٹیجک معاہدوں پر دستخط کو تاریخی دن قرار دیا،اس میں ایک مشترکہ ایئر لائن اور ٹیلی کمیونیکشنز کی ترقی کے لیےمنصوبہ شامل ہے۔خالد الفالح نے شام میں ’’ایلاف‘‘ سرمایہ کاری فنڈ کے آغاز کا اعلان کیا۔
معروف سعودی کمپنیوں کی قیادت میں ایک کنسورشیم شام کے شہر حلب میں دو ایئرپورٹس کی مختلف مراحل میں ترقی کے لیے سرمایہ کاری کرے گا، جس کا تخمینہ 2 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔سول ایوی ایشن سیکٹر میں معروف سعودی بجٹ کیریئر ایئر لائن فلائی ناس اور سیرین ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک نئی ایئرلائن ’’فلائی ناس سیریا‘‘ کے قیام کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ۔ ایئرلائن کے 51 فیصد حصص شام کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن اینڈ ایئرٹرانسپورٹ اور 49 فیصد فلائی ناس کے پاس ہوں گے۔
نئی ائیرلائن کے آپریشنز 2026 کی آخری سہ ماہی میں شروع ہونے کی توقع ہے۔فلائی ناس سیریا مشرق وسطی، افریقہ اور یورپ کے متعدد ملکوں کے لیے پروازیں چلائے گی۔امریکا کی جانب سے گزشتہ برس دسمبر میں پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد سرمایہ کاری کا یہ سب سے بڑا اعلان ہے۔ یاد رہے سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینئر خالد الفالح کی سربراہی میں ایک وفد دمشق پہنچا ہے جس کا مقصد سعودی عرب اور شام کے درمیان اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعاون کو مضبوط بنانا اور مشتترکہ منصوبو ں پرعملدرآمد کے مرحلے میں شراکت داری کو آگے بڑھانا ہے۔یہ دورہ ایک وسیع تر فریم ورک کا حصہ ہے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان سٹرٹیجک شراکت داری کی سپورٹ، ترقی میں نجی شعبے کے کردار کو بڑھانے اور اقتصادی انضمام کے لیے ایک پائیدار راستہ قائم کرنا ہے۔







