ریاض۔24ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب نے لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں اور خطیہ میں سلامتی کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں خطے میں تشدد کے پھیلاو کے خطرے، خطے کی سلامتی اور استحکام پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خطرناک اثرات کے حوالے سے انتباہ کیا۔ بیان تمام فریقین پر زور دیا گیا کہ وہ …
سعودی عرب کا لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں، خطہ میں سلامتی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

مزید خبریں
ریاض۔24ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب نے لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں اور خطیہ میں سلامتی کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں خطے میں تشدد کے پھیلاو کے خطرے، خطے کی سلامتی اور استحکام پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خطرناک اثرات کے حوالے سے انتباہ کیا۔ بیان تمام فریقین پر زور دیا گیا کہ وہ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں، خطے اور اس کے عوام کو جنگ کے خطرات سے دور رکھیں۔
بیان میں بین الاقوامی برادری، بااثر اور فعال فریقین پر زور دیا گیا کہ وہ خطے میں تنازعات کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ سعودی عرب نے لبنان کے استحکام کو برقرار رکھنے اور بین الاقوامی قانون کے مطابق اس کی خود مختاری کا احترام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔واضح رہے کہ لبنان میں پیر کو ہونے والے اسرائیلی حملوں میں سینکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوئے ۔








