ریاض ۔16نومبر (اے پی پی):سعودی عرب نے جمہوریہ کانگو کی حکومت اور کانگو ریور الائنسں (ایم 23 موومنٹ) کے درمیان امن کےلیے دوحہ فریم ورک معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق بیان وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ سعودی عرب دونوں فریقین کی جانب سے معاہدے کی شرائط کا احترام کرنے کا منتظر ہے۔معاہدے کا مقصد جامع نیشنل ڈائیلاگ کے ذریعے تصادم اور …
سعودی عرب کا کانگو حکومت اور ایم 23 موومنٹ کے درمیان دوحہ امن معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم

مزید خبریں
ریاض ۔16نومبر (اے پی پی):سعودی عرب نے جمہوریہ کانگو کی حکومت اور کانگو ریور الائنسں (ایم 23 موومنٹ) کے درمیان امن کےلیے دوحہ فریم ورک معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق بیان وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ سعودی عرب دونوں فریقین کی جانب سے معاہدے کی شرائط کا احترام کرنے کا منتظر ہے۔معاہدے کا مقصد جامع نیشنل ڈائیلاگ کے ذریعے تصادم اور تنازعات کو حل کرنا ہے۔
اس معاہدے کو ملک کے تمام علاقوں میں سلامتی، استحکام اور خوشحالی کی بحالی کےلیے کانگو کے عوام کی امنگوں کا حصول کی جانب ایک قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔وزارت خارجہ نے شہریوں کے تحفظ اور تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ بیان میں معاہدے کے حوالے سے قطر کی سفارتی کوششوں اور تعمیری کردار کو بھی سراہا گیا۔








