سعودی عرب کا کینیا میں ڈیم ٹوٹنے سے اموات پر اظہار تعزیت

Saudi Arabia
Saudi Arabia

ریاض۔2مئی (اے پی پی):سعودی عرب نے کینیا میں عارضی ڈیم ٹوٹنے سے ہونے والی اموات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز بیان میں کینیا کی رفٹ ویلی میں عارضی ڈیم ٹوٹنے سے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ، کینیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزارت نے کہا کہ سعودی عرب اس تکلیف دہ وقت میں کینیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ اس واقعے میں بچوں سمیت کم از کم 46 افراد ہلاک ہوئے۔ یاد رہے کہ کینیا میں شدید بارش اور سیلاب کا سلسلہ جاری ہے جس میں متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔