سعودی عرب کا یمن اور حوثی گروپ کے درمیان تین ہزار قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا خیرمقدم

ریاض ۔24دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب نے یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت اور حوثی گروپ کے درمیان تقریبا تین ہزار قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق وزارت نے ایک بیان میں اس معاہدے کو ایک اہم انسانی ہمدردی کا قدم قرار دیا جو یمن میں انسانی مصائب کے خاتمے اوراعتماد سازی کے مواقع بڑھانے میں معاون ہے۔ بیان میں …

ریاض ۔24دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب نے یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت اور حوثی گروپ کے درمیان تقریبا تین ہزار قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق وزارت نے ایک بیان میں اس معاہدے کو ایک اہم انسانی ہمدردی کا قدم قرار دیا جو یمن میں انسانی مصائب کے خاتمے اوراعتماد سازی کے مواقع بڑھانے میں معاون ہے۔

بیان میں سلطنت عمان کی جانب سے 9 سے 23 دسمبر تک جاری رہنے والے مذاکرات کی میزبانی، اس کی سرپرستی اور مخلصانہ کوششوں کی تعریف کی گئی۔یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈبرگ، انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس اور مذاکرات میں شامل تمام فریقوں کی کوششوں کو بھی سراہا گیا۔

وزارت نے یمنی عوام کی امنگوں کے مطابق امن، سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے تمام کوششوں کی سپورک کا اعادہ کیا۔

عرب نیوز کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ یمنی حوثیوں اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یمنی حکومت نے تقریباً تین ہزار قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے۔یہ معاہدہ عمان کے دارالحکومت مسقط میں پندرہ دن تک جاری رہنے والی بات چیت کے بعد سامنے آیا ہے۔