ریاض ۔25ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین( انروا ) کے ساتھ تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ایس پی اے کے مطابق معاہدے پر شاہ سلمان مرکز کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ اور اقوام متحدہ کی ایجنسی کےسربراہ جنرل فلپ لزارینی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل …
سعودی عرب کی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز اور اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین مابین معاہدے پر دستخط

مزید خبریں
ریاض ۔25ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین( انروا ) کے ساتھ تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ایس پی اے کے مطابق معاہدے پر شاہ سلمان مرکز کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ اور اقوام متحدہ کی ایجنسی کےسربراہ جنرل فلپ لزارینی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےاجلاس کے موقع پر دستخط کیے۔
معاہدے کے تحت دونوں ادارے انسانی ہمدردی کے شعبے کے ساتھ نالج، تجربے، فیلڈ کی مہارت، ریسرچ میں تعاون کریں گے۔دونوں ادارے انسانی ہمدردی کے کارکنوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور تربیت کی فراہمی کے علاوہ رضاکارانہ طبی منصوبوں کےلیے بھی مل کر کام کریں گے۔ مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر کانفرنسوں، سیمیناروں، ورکشاپس اور نمائشوں میں بھی شرکت کریں گے اور میڈیا میں اپنی اجتماعی کوششوں کو اجاگر کریں گے۔








