سعودی عرب کی انتہا پسند اسرائیلی وزیر کی مسجد الاقصیٰ میں اشتعال انگیز حرکات کی مذمت

ریاض ۔4اگست (اے پی پی):سعودی عرب نے مسجد الاقصیٰ میں اسرائیل کے دائیں بازو کے انتہا پسند وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بن گویر کی اشتعال انگیز حرکات کی مذمت کی ہے ۔ عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اسرائیلی قابض حکومت کے اہلکاروں کی جانب سے مسجد الاقصیٰ کے خلاف بار بار کی جانے والی اشتعال انگیز حرکات کی شدید ترین الفاظ …

ریاض ۔4اگست (اے پی پی):سعودی عرب نے مسجد الاقصیٰ میں اسرائیل کے دائیں بازو کے انتہا پسند وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بن گویر کی اشتعال انگیز حرکات کی مذمت کی ہے ۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اسرائیلی قابض حکومت کے اہلکاروں کی جانب سے مسجد الاقصیٰ کے خلاف بار بار کی جانے والی اشتعال انگیز حرکات کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ یہ حرکات خطے میں تنازع کو بڑھاتی ہیں۔

واضح رہےاتمار بن گویر نے اتوار کو مقبوضہ بیت المقدس میں واقع حساس مقام، مسجد الاقصیٰ کمپاؤنڈ کا دورہ کیا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے وہاں نماز ادا کی، جو مشرق وسطیٰ کے حساس ترین مقامات میں سے ایک پر رائج قواعد کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

مزید خبریں