سعودی عرب کی بلوچستان میں سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں کی مذمت

سعودی عرب نے بلوچستان میں پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی ہے جس میں متعدد اموات ہوئی ہیں۔

ریاض۔9جولائی (اے پی پی):سعودی عرب نے بلوچستان میں پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی ہے جس میں متعدد اموات ہوئی ہیں۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز بیان میں مملکت کی جانب سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تمام کارروائیوں کو مکمل طور پر مسترد اور پاکستان کے برادر عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ بیان میں پاکستان کی علاقائی سالمیت برقرار رکھنے کے لیے اس کی سکیورٹی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ وزارت نے شہدا کے اہل خانہ، پاکستان کی حکومت اور عوام سے تعزیت کی۔

مزید خبریں