سعودی عرب کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم

سعودی عرب نے لبنان میں جنگ بندی کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

ریاض ۔17اپریل (اے پی پی):سعودی عرب نے لبنان میں جنگ بندی کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق لبنانی صدر جوزف عون، وزیراعظم نواف اسلام اور سپیکر نبیہ بیری کے’ اہم اور مثبت‘ کردار کو سراہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اسرائیل اور لبنان 10 روزہ جنگ بندی پر رضامند ہو گئے ہیں۔سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں ریاست کی خود مختاری بڑھانے، ریاست اور اس کے قانونی اداردوں تک ہتھیاروں کو مجدود کرنے اور اصلاحاتی اقدامات کےلیے لبنان کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔وزارت نے ملکی وسائل، سیفٹی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے لبنانی کوششوں کی تعریف کی۔امریکی صدر نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان 10 روزہ جنگ بندی پر رضا مند ہوگئے۔ اس کا اطلاق جمعرات کی رات 9 بجے سے ہو گا۔