اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دو طرفہ تعلقات گہرے اور تاریخی نوعیت کے ہیں،سعودی عرب کی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہم سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بدھ کو اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔دونوں وزرا …
سعودی عرب کی سالمیت کے تحفظ کیلئے سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں،شاہ محمود قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دو طرفہ تعلقات گہرے اور تاریخی نوعیت کے ہیں،سعودی عرب کی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہم سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بدھ کو اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔دونوں وزرا خارجہ نے بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دو طرفہ تعلقات گہرے اور تاریخی نوعیت کے ہیں۔ اہم علاقائی اور عالمی امور پر دونوں ممالک کے موقف میں پائی جانے والی مماثلت خوش آئند ہے۔ دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی دل کھول کر معاونت کی شاہ محمود قریشی نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی تنصیبات پر ہونیوالے حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ حرمین کا تقدس ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ سعودی عرب کی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہم سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دونوں وزرائے خارجہ کا اہم علاقائی و عالمی امور پر مشاورتی سلسلے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔








