ریاض ۔26مارچ (اے پی پی):سعودی عرب نے شام پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے جس میں عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی صریح اور مسلسل خلاف ورزیوں کے ذریعے شام، خطے کی سلامتی اور استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو واضح طورمسترد کیا گیا۔ شامی حکام کا کہنا ہے کہ …
سعودی عرب کی شام پر اسرائیلی حملے کی مذمت

مزید خبریں
ریاض ۔26مارچ (اے پی پی):سعودی عرب نے شام پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے جس میں عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی صریح اور مسلسل خلاف ورزیوں کے ذریعے شام، خطے کی سلامتی اور استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو واضح طورمسترد کیا گیا۔
شامی حکام کا کہنا ہے کہ کوویہ گاوں پر حملے میں کم از کم چھ شہری ہلاک ہوئے۔شام کی وزارت خارجہ نے بیان میں شامی سرزمین پر اسرائیل کی مسلسل جارحیت کی مذمت کی ہے۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ شام کے جنوبی علاقے میں فضائی حملے کئے گئے جس میں جانی نقصان ہوا۔شام کے جس جنوبی حصے میں یہ کارروائی کی گئی وہ اقوام متحدہ کے زیر نگرانی گولان ہائٹس کے بفرزون کےقریب ہے۔








