صنعا۔10فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے ’’ شاہ سلمان مرکز‘‘ کی طرف سے یمن میں ابتدائی سکولوں کے طلبہ اور معذور افراد کو تعلیم فراہم کرنے والے مراکز کی ضروریات کو پورا کرنے کے منصوبے کے تحت لحج گورنریٹ میں ان پرائمری سکولوں اور معذور افراد کے مراکز میں تعلیمی موادفراہم کیا گیا ہے۔ العربیہ ارود کے مطابق لحج گورنریٹ میں سماجی امور اور محنت کی وزارت کے دفتر کے …
سعودی عرب کی طرف سے یمن کے پرائمری سکولوں کے لئے تعلیمی مواد کی ترسیل

مزید خبریں
صنعا۔10فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے ’’ شاہ سلمان مرکز‘‘ کی طرف سے یمن میں ابتدائی سکولوں کے طلبہ اور معذور افراد کو تعلیم فراہم کرنے والے مراکز کی ضروریات کو پورا کرنے کے منصوبے کے تحت لحج گورنریٹ میں ان پرائمری سکولوں اور معذور افراد کے مراکز میں تعلیمی موادفراہم کیا گیا ہے۔ العربیہ ارود کے مطابق لحج گورنریٹ میں سماجی امور اور محنت کی وزارت کے دفتر کے ڈائریکٹر صائب عبدالعزیز سعید نے بتایا کہ اس منصوبے نے لحج میں خواندگی اور معذوری کے خاتمے کے مراکز میں 185 ماہرین کو تربیت فراہم کی ہے۔ معذور بچوں کی انفرادی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے پروگرام فراہم کئے ہیں۔
26 ہزار 447 طلبہ کے لیے مخصوص تعلیمی شعبوں میں مخصوص اوقات میں گفتگو کی سہولت کے پروگراموں میں مدد کی ہے۔بینائی سے محروم طلبہ کے لئے بریل پر مبنی تعلیمی مواد فراہم کیا گیا ہے، اسی طرح پڑھنے ، لکھنے اور حساب کرنے جیسی تعلیمی مہارتوں کو سیکھنے میں دشواریوں کو دور کرنے کے لئےدیگر سامان بھی بھیجا گیا ہے۔ 464 کرسیوں سمیت تعلیمی عمل میں معاون مختلف اشیا ءکی ترسیل کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ’’ شاہ سلمان مرکز‘‘ کا یہ منصوبہ یمن میں عدن، حضرموت، الضالع ، لحج، شبوہ اور المھرہ کے مخصوص گروپوں کو مدد فراہم کر رہا ہے۔
اس منصوبے کے تحت معیاری اور پائیدار تعلیمی مواقع فراہم کئے جاتے ہیں ۔ اس منصوبے سے یمن میں 9,747 افراد مستفید ہو رہے ہیں جن میں 6,527 خصوصی ضروریات والے افرا اد بھی شامل ہیں ۔








