سعودی عرب کی فضائی ایمبولینس کے ذریعہ ترکیہ اور پولینڈ سے دو شہریوں کی وطن منتقلی

ریاض ۔30اگست (اے پی پی):سعودی فضائی ایمبولینس کے ذریعہ ترکیہ اور پولینڈ میں دو مریض وطن منتقل کر دیئے گئے ۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ترکیہ میں سعودی قونصلیٹ نے کہا ہے کہ ’استنبول سے ایک شہری بچے کو فضائی ایمبولینس کے ذریعہ وطن منتقل کیا گیا ہے۔ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ یہاں سیاحت کے لیے آیا ہوا تھا۔اسی طرح پولینڈ میں سیاحت کے لیے آنے والے ایک …

ریاض ۔30اگست (اے پی پی):سعودی فضائی ایمبولینس کے ذریعہ ترکیہ اور پولینڈ میں دو مریض وطن منتقل کر دیئے گئے ۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ترکیہ میں سعودی قونصلیٹ نے کہا ہے کہ ’استنبول سے ایک شہری بچے کو فضائی ایمبولینس کے ذریعہ وطن منتقل کیا گیا ہے۔

وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ یہاں سیاحت کے لیے آیا ہوا تھا۔اسی طرح پولینڈ میں سیاحت کے لیے آنے والے ایک مریض شہری کو بھی وطن منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر بیرون ملک مریض شہریوں کی وطن واپسی کے لیے فضائی ایمبولینس مہیا کی جاتی ہے۔