سعودی عرب کی فلسطینیوں کے خلاف اجتماعی سزا کے اسرائیلی ہتھکنڈوں کی مذمت

113

ریاض۔11مارچ (اے پی پی):سعودی عرب نے قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اجتماعی سزا کے ہتھکنڈوں کی مذمت کی ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں مملکت کے موقف کا اظہار کرتے ہوئے قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اجتماعی سزا کے طریقوں کی مذمت کی ہے۔

وزارت نے کہا کہ مملکت نے اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں کو ایک بار پھر یکسر مسترد کر دیا ہے۔ سعودی عرب نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں بجلی کی فراہمی اور امداد کی ترسیل کی فوری اور غیر مشروط بحالی کے لئے ہنگامی اقدامات کرے۔

مملکت نے ایک بار پھر اس موقف کا اعادہ کیا کہ ان سنگین خلاف ورزیوں پر احتساب کا بین الاقوامی طریقہ کار فعال کیا جائے۔