سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم نے چوتھی مرتبہ عریبین گلف کپ جیت لیا

سعودی عرب کی قومی فٹ بال ٹیم نے چوتھی مرتبہ عریبین گلف فٹ بال کپ جیت لیا۔ اردو نیوز کے مطابق عریبین گلف کپ کے فائنل میں سعودی عرب نے کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کو صفر کے مقابلے میں2 گول سے شکست دے کر چوتھی مرتبہ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

جدہ۔7اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کی قومی فٹ بال ٹیم نے چوتھی مرتبہ عریبین گلف فٹ بال کپ جیت لیا۔ اردو نیوز کے مطابق عریبین گلف کپ کے فائنل میں سعودی عرب نے کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کو صفر کے مقابلے میں2 گول سے شکست دے کر چوتھی مرتبہ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

مکہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے فاتح سعودی ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دی۔ اس موقع پرسعودی وزیر سپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل، فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی کے الانما سٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں مدمقابل تھیں۔میچ کو بڑی سکرینز پر دکھانے کے لیے جدہ تاریخیہ سمیت مملکت کے مختلف مقامات پر انتظامات کیے گئے۔

گرین فالکنر کی جیت پر جشن منایا گیا۔ فائنل میں گرین فالکنز نے ابتدا سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور پہلے ہاف میں 2 گول کی برتری حاصل کرلی جو آخر وقت تک برقرار رہی۔11 ویں منٹ میں ہمام الہمامی نے پہلا گول کرکے برتری دلائی جبکہ دو منٹ بعد 13 ویں منٹ میں کپتان فراس البریکان نے گول کرکے برتری کو دگنا کر دیا۔میچ سے قبل سعودی اور اماراتی ٹیموں نے ٹریننگ اور وارم اپ سیشن مکمل کیے۔فراس البریکان سعودی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے ۔ ان کے ساتھ صالح ابو الشامات اور ہمام الہمامی بھی فرنٹ لائن میں شامل تھے ۔ مڈ فیلڈ میں عبداللہ الخیبری، ناصر الدوسری اور محمد کنو موجود رہے ۔

محمد العويس گول کیپر تھے جبکہ محمد ابو الشامات، حسان التمبکتی، عبدالإلہ العمری اور متعب الحربي ڈیفینڈر تھے ۔یاد رہے سعودی عرب نے قطر کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 2-3 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ مملکت نے 2019 کے بعد پہلی بار اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ۔دوسرے سیمی فائنل میں متحدہ عرب امارات نے سخت مقابلے کے بعد عمان کو 0-1سے شکست دی تھی۔جدہ نے پہلی مرتبہ 23 ستمبر سے 6 اکتوبر تک ٹورنامنٹ کی میزبانی کی۔ آٹھ ملکوں کی قومی ٹیموں نے کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی اور پرنس عبداللہ الفیصل سپورٹس سٹی میں مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے۔