سعودی عرب نے مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی حکام اور انتہا پسند آباد کاروں کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیز کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے
سعودی عرب کی مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی اشتعال انگیز کارروائیوں کی مذمت

مزید خبریں
ریاض ۔29ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب نے مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی حکام اور انتہا پسند آباد کاروں کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیز کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ایس پی اے کے مطابق اس میں اسرائیلی فورسز کی سرپرستی میں مسجدِ اقصیٰ کے تقدس، اس کی مذہبی اور تاریخی حیثیت کی پامالی شامل ہے۔یہ مذمتی بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب آباد کاروں کی جانب سے مسجد کے صحنوں میں دھاوا بولنے کے بعد اسرائیلی حکام نے مسجد کے احاطے میں داخل ہونے والے دروازوں میں سے ایک ’باب المغاربہ‘ کو بند کردیا۔ایک بیان میں وزارت نے بین الاقوامی قانون کی ان خلاف ورزیوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے والے ان اقدامات کو مسترد کیے جانے کے موقف کا اعادہ کیا۔







