ریاض۔23نومبر (اے پی پی):سعودی عرب نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے دورے کے دوران اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے اسرائیلی میڈیا کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں نے اسرائیلی وزیراعظم اور سعودی ولی عہد شہزادہ بن سلمان کے …
سعودی عرب کی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان ملاقات کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کی تردید

مزید خبریں
ریاض۔23نومبر (اے پی پی):سعودی عرب نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے دورے کے دوران اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے اسرائیلی میڈیا کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں نے اسرائیلی وزیراعظم اور سعودی ولی عہد شہزادہ بن سلمان کے درمیان اہم ملاقات کے حوالے سے پریس رپورٹس دیکھی ہیں، دونوں رہنمائوں کے درمیان اسطرح کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، صرف وہاں امریکی اور سعودی حکام موجود تھے۔








