ریاض۔2مارچ (اے پی پی):سعودی پروگرام برائے ترقی اور تعمیر نو یمن نے بجٹ سپورٹ کےلیے یمنی وزارت خزانہ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی قیادت کی ہدایت پر آپریشنل اخراجات اور تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے مختص رقم 1.3 ارب ریال جمع کرانے کے حوالے سے یہ معاہدہ کیا گیا ہے۔ یمنی وزیرخزانہ مروان بن غانم جبکہ سعودی پروگرام کے نگران اعلی ایمبیسڈر …
سعودی عرب کی یمن کو بجٹ سپورٹ کےلیے 1.3 ارب ریال کی فراہمی، معاہدے پر دستخط

مزید خبریں
ریاض۔2مارچ (اے پی پی):سعودی پروگرام برائے ترقی اور تعمیر نو یمن نے بجٹ سپورٹ کےلیے یمنی وزارت خزانہ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی قیادت کی ہدایت پر آپریشنل اخراجات اور تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے مختص رقم 1.3 ارب ریال جمع کرانے کے حوالے سے یہ معاہدہ کیا گیا ہے۔ یمنی وزیرخزانہ مروان بن غانم جبکہ سعودی پروگرام کے نگران اعلی ایمبیسڈر محمد بن سعید آل جابر دستخط کے وقت موجود تھے۔ اس امداد سے یمن کے بجٹ خسارے کو پورا کرنے ، یمنی انتظامیہ کو اپنی ذمہ داریاں پورا کرنے اور اقتصادی اصلاحات کی کوششوں کو جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔
سعودی عرب، یمن کی بحالی کے حوالے سے تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔ یمنی سینٹرل بینک اور تیل کے لیے گرانٹس کے ساتھ سعودی پروگرام برائے ترقی اور تعمیر نو کے منصوبے شامل ہیں جن کا مقصد یمن کی اقتصادی بحالی کو تیز تر کرنا ہے۔ خیال رہے کہ سعودی پروگرام کا آغاز 2021 کے وسط میں کیا گیا تھا جس میں یمنی وزارت خزانہ ، وزارت منصوبہ بندی شریک ہیں۔ پروگرام کا مقصد یمنی افرادی قوت کی صلاحیتوں کو فروغ دینا اورسرکاری اداروں کی کو بہتربنانے کے قابل بنانا ہے۔








