کیف ۔20فروری (اے پی پی):یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ انہوں نے سعودی حکام کے ساتھ اپنا دورہ سعودی عرب 10 مارچ تک ملتوی کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔العربیہ کے مطابق انہوں نے یہ تصدیق بھی کی کہ ان کے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔
یوکرینی صدر کے ترجمان سرگئی نکیفوروو کے مطابق زیلنسکی کو اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک طویل سرکاری دورے پر سعودی عرب جانا تھا۔