سعودی عرب کے سینٹرل بین نے ’’ایس ٹی سی بینک‘‘ کو آپریشن پرمٹ جاری کردیا

ریاض۔29جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے سینٹرل بینک ’’ساما‘‘نے سعودی ٹیلی کمیونیکیشن ’’ایس ٹی سی بینک‘‘ کو بینکنگ آپریشن کا پرمٹ جاری کر دیاہے۔ اردو نیوز کے مطابق ساما نے کہا ہے کہ بینکنگ سیکٹر کو مزید وسعت دینے ،بینکنگ کے شعبے میں مثبت مسابقت کو فروغ دینے اور خدمات کی فراہمی کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے پرمٹ کا اجرا کیا گیا ہے۔ بینک نے کہا …

ریاض۔29جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے سینٹرل بینک ’’ساما‘‘نے سعودی ٹیلی کمیونیکیشن ’’ایس ٹی سی بینک‘‘ کو بینکنگ آپریشن کا پرمٹ جاری کر دیاہے۔ اردو نیوز کے مطابق ساما نے کہا ہے کہ بینکنگ سیکٹر کو مزید وسعت دینے ،بینکنگ کے شعبے میں مثبت مسابقت کو فروغ دینے اور خدمات کی فراہمی کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے پرمٹ کا اجرا کیا گیا ہے۔

بینک نے کہا کہ مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے مالیاتی امور میں خدمات کی فراہمی کے دائرہ کار کو وسعت دی جارہی ہے جس کا مقصد سعودی مالیاتی مارکیٹ میں نجی مالیاتی کمپنیاں اور تاجروں کی شراکت کو بڑھانا ہے تاکہ صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ یاد رہے ایس ٹی سی بینک سعودی عرب میں ڈیجیٹل بینک اور مالیاتی خدمات فراہم کرنے والا ایک معروف ادارہ ہے جو کسٹمرز کی رقم کے انتظام کے طریقے کو تبدیل کرنے کے مشن کے ساتھ قائم کیا گیا۔

ایس ٹی سی بینک جدید مالیاتی حل کی ایک وسیع رینج پیش کرتا ہے جس میں موبائل ادائیگی، رقم کی منتقلی، بل کی ادائیگی اور بہت کچھ شامل ہے۔ ایس ٹی سی بینک سہولت، سکیورٹی اور رسائی پر توجہ کے ساتھ افراد اور کاروبار کو سادہ، قابل اعتماد اور موثرمالی خدمات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

مزید خبریں