ریاض۔20جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے شمالی صوبے الجوف کے گورنر شہزادہ فیصل بن نواف بن عبدالعزیز نے نئے الجوف انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کر دیا جو آئندہ ماہ سے تجرباتی بنیادوں پر کام شروع کر دےگا۔اردو نیوز کے مطابق گورنر نے ایئرپورٹ کے توسیعی حصے کا معائنہ بھی کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی گورنر شہزادہ متعب بن مشعل اور وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز انجینئر صالح بن …
سعودی عرب کے شمالی صوبے الجوف میں نئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح، سالانہ 10 لاکھ مسافروں کی گنجائش ہو گی

مزید خبریں
ریاض۔20جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے شمالی صوبے الجوف کے گورنر شہزادہ فیصل بن نواف بن عبدالعزیز نے نئے الجوف انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کر دیا جو آئندہ ماہ سے تجرباتی بنیادوں پر کام شروع کر دےگا۔اردو نیوز کے مطابق گورنر نے ایئرپورٹ کے توسیعی حصے کا معائنہ بھی کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی گورنر شہزادہ متعب بن مشعل اور وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز انجینئر صالح بن ناصر الجاسر اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ عبدالعزیز الدعیلج و دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔
افتتاحی تقریب میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ نے ایئریورٹ پر فراہم کی جانے والے سہولیات کے حوالے سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ الجوف کا نیا ایئرپورٹ آپریشنل ٹیسٹ مکمل کیے جانے کے بعد آئندہ ماہ فروری سے تجرباتی بنیادوں پر کام شروع کر دے گا۔ الجوف ایئرپورٹ کے آپریشنل ہونے سے ریجن کے شہریوں اور غیرملکیوں کو سہولت ہوگی۔افتتاحی تقریب میں ایئرپورٹ کے حوالے سے دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی، ایئرپورٹ کی سالانہ گنجائش 10لاکھ مسافروں کی ہے۔ ایئر پورٹ کا نیا ٹرمینل 24 ہزار مربع میٹر پر محیط ہے جس میں 16 ٹریول کاؤنٹرز، 11 ٹریول گیٹس اور امیگریشن کے 5 کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں۔








