سعودی عرب کے ولی عہد اور فرانسیسی صدر کی ٹیلی فونک بات چیت ، مشترکہ تعاون کے شعبوں بارے تبادلہ خیال

ریاض ۔17فروری (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سےفرانس کے صدر ا ایمانویل میکرو ن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران مشترکہ تعاون کے شعبوں اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، حالیہ واقعات، سلامتی اور استحکام کے حصول کےلیے کی جانے والی کوششوں ہر بھی تبادلہ …

ریاض ۔17فروری (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سےفرانس کے صدر ا ایمانویل میکرو ن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران مشترکہ تعاون کے شعبوں اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، حالیہ واقعات، سلامتی اور استحکام کے حصول کےلیے کی جانے والی کوششوں ہر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔