سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کا یوکرینی صدر کا خیر مقدم ، یوکرینی بحران کی صورتحال پر تبادلہ خیال

جدہ ۔11مارچ (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کی رات جدہ میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا خیرمقدم کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں دوست ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے پہلووں کا جائزہ اور یوکرینی بحران کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے یوکرینی بحران کے حل اور امن کے حصول کے …

جدہ ۔11مارچ (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کی رات جدہ میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا خیرمقدم کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں دوست ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے پہلووں کا جائزہ اور یوکرینی بحران کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے یوکرینی بحران کے حل اور امن کے حصول کے لیے کی جانے والی تمام بین الاقوامی کوششوں کےلیے مملکت کی خواہش اور سپورٹ کا اعادہ کیا۔

یوکرینی صدر نے مشرق وسطی اور دنیا میں سعودی عرب کے اہم کردار کی تعریف کرتے ہوئے مملکت کی طرف سے کی جانے والی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔قبل ازیں یوکرینی صدر ملاقات کے لیے السلام پیلس پہنچے تو باضابطہ سرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔