مکہ مکرمہ ۔13ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے ڈائریکٹریٹ جنرل آف کوسٹ گارڈ نے مکہ مکرمہ میں قانون شکنی کے خلاف آگاہی مہم شروع کرتے ہوئے آگاہی کیمپ لگا دیا ہے۔ایس پی اےکے مطابق جدہ کے ریڈ سی مال میں آگاہی مہم کا آغاز 12 ستمبر سے کیا گیا ہے جو 16 ستمبر تک جاری رہے گی۔ کوسٹ گارڈ کی جانب سے لگائے گئے سٹال پر آنے والوں کو مملکت …
سعودی عرب کے ڈائریکٹریٹ جنرل آف کوسٹ گارڈ کی غیرقانونی افراد کے خلاف آگاہی مہم شروع

مزید خبریں
مکہ مکرمہ ۔13ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے ڈائریکٹریٹ جنرل آف کوسٹ گارڈ نے مکہ مکرمہ میں قانون شکنی کے خلاف آگاہی مہم شروع کرتے ہوئے آگاہی کیمپ لگا دیا ہے۔ایس پی اےکے مطابق جدہ کے ریڈ سی مال میں آگاہی مہم کا آغاز 12 ستمبر سے کیا گیا ہے جو 16 ستمبر تک جاری رہے گی۔ کوسٹ گارڈ کی جانب سے لگائے گئے سٹال پر آنے والوں کو مملکت کے رہائشی قوانین کی اہمیت سے آگاہ کیا جارہا ہے علاوہ ازیں سرحدی اور اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے مخالفین کی مملکت میں موجودگی کے نقصانات کے حوالے سے معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔
مہم کے دوران بتایا گیا کہ غیرقانونی طورپر سرحد عبور کرکے آنے والوں کی وجہ سے جہاں مملکت کا امن و امان متاثر ہوتا ہے وہاں انواع و اقسام کے جرائم بھی پھیلتے ہیں جبکہ منشیات فروشی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ مہم کا مقصد غیرقانونی طورپر سرحد عبور کرنے والے دراندازوں کو پناہ دینے والوں کو یاددہانی کرانا ہے کہ درانداز کو پناہ یا روزگار دینے یا انہیں ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر15 سال قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا ۔
علاوہ ازیں ایسا کرنے والے کا وہ مکان جس میں درانداز کو پناہ دی گئی ہو یا گاڑی جس کے ذریعے اسے ایک مقام سے دوسری جگہ منتقل کیا گیا ہوگا وہ بھی بحق سرکار ضبط کر لی جائے گی۔ کوسٹ گارڈ کی جانب سے مہم کو کامیاب بنانے کےلیے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اقامہ یا سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے بارے میں علم ہو تو اس کی اطلاع 911 ٹول فری نمبر پر دی جائے۔








