رام اللہ ۔13مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے غزہ کے خان یونس اور رفح علاقوں میں کھجور وں کے پیکٹ تقسیم کئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے غزہ میں فلسطینی عوام کی امداد کے لیے مہم جاری ہے،سعودی مرکز برائے ثقافت و ورثہ امدادی سامان کی تقسیم میں شراکت دار ہے۔
مرکز نے ان افراد میں کھجوریں تقسیم کیں جن کے گھر تباہ ہو چکے اور جو اب بھی خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ مستفید ہونے والوں نے اس نیک اقدام پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا جو بھائی چارے اور یکجہتی کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔