جدہ۔ 15 اگست (اے پی پی) سعودی عرب کی سول ایوایشن اتھارٹی کی طرف سے حجاج کرام کی واپسی کے لیے آپریشنل انتظامات کی تکمیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق حجاج کرام فرئضہ حج کی ادائیگی کے بعد جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اپنے اپنے ملکوں کو روانگی شروع کر دہ …
سعودی عرب کے ہوائی اڈے حجاج کی واپسی کے آپریشن کے لیے تیار، حجاج کرام کی واپسی 15 ذی الحج سے 15 نومبر تک جاری رہے گی

مزید خبریں
جدہ۔ 15 اگست (اے پی پی) سعودی عرب کی سول ایوایشن اتھارٹی کی طرف سے حجاج کرام کی واپسی کے لیے آپریشنل انتظامات کی تکمیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق حجاج کرام فرئضہ حج کی ادائیگی کے بعد جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اپنے اپنے ملکوں کو روانگی شروع کر دہ گئی ہے۔سعودی عرب کے ہوائی اڈوں سے حجاج کرام کی واپسی کے فلائیٹ آپریشن کے تمام انتظامات مکمل اطمنان بخش ہیں اور حجاج کرام کی بہ حفاظت اور باعزت واپسی کے لیے حکومت ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حجاج کرام کی واپسی کی سہولت کے لیے 14 پلیٹ فارم بنائے گئے ہیں۔ اس ہوائی اڈے سے 15 محرم الحرام کو آخری حج فلائیٹ روانہ ہوگی ۔








