روس نے کہا ہے کہ کشیدگی میں اضافہ یوکرین کو مطلوبہ نتائج حاصل ہونے کے بجائے صورتحال مزید خراب کرسکتا ہے۔شنہوا کے مطابق یہ بات روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پریس بریفنگ کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ یوکرین کو سمجھنا چاہیے کہ کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز اقدام یا کشیدگی میں اضافے سے وہ اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا، ایسے اقدامات سے صورتحال مزید بگڑ جائے گی۔
کشیدگی میں اضافہ یوکرین کو مطلوبہ نتائج حاصل ہونے کے بجائے صورتحال مزید خراب کرسکتا ہے، روس
ماسکو ۔26ستمبر (اے پی پی):روس نے کہا ہے کہ کشیدگی میں اضافہ یوکرین کو مطلوبہ نتائج حاصل ہونے کے بجائے صورتحال مزید خراب کرسکتا ہے۔شنہوا کے مطابق یہ بات روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پریس بریفنگ کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ یوکرین کو سمجھنا چاہیے کہ کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز اقدام یا کشیدگی میں اضافے سے وہ اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا، ایسے اقدامات سے صورتحال مزید بگڑ جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ روس کی جانب سے فوجی ردعمل کے بعد کیف نے توانائی کی تنصیبات پر حملوں اور فضائی حملوں سمیت مختلف شعبوں میں جنگ کی کوششیں کیں۔انہوں نے کہا کہ روس نے یوکرین کے ان اقدامات کے جواب میں کارروائیاں شروع کی ہیں جن میں مبینہ طور پر بحری ناکہ بندی کی کوشش، ذخیرہ گاہوں اور شہری بنیادی ڈھانچے پر حملے شامل ہیں۔ پیوٹن کے مطابق روسی جائزوں کے تحت یوکرین نے بحیرہ اسود میں 100 سے زائد بحری جہازوں کو نقصان پہنچایا ہے۔








