سری لنکا انڈر17 کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان ، قیادت اذان احمد کریں گے

سری لنکا انڈر17 کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان انڈر 17 کرکٹ ٹیم کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا جس کی قیادت اذان احمد کریں گے۔ سیریز9 سے24 اکتوبر تک ملتان میں کھیلی جائے گی جس میں ایک تین روزہ اور پانچ ایک روزہ میچز شامل ہوں گے۔ اذان احمد کی قیادت میں راولپنڈی نے رواں سال نیشنل انڈر 17 کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

لاہور۔26ستمبر (اے پی پی):سری لنکا انڈر17 کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان انڈر 17 کرکٹ ٹیم کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا جس کی قیادت اذان احمد کریں گے۔ سیریز9 سے24 اکتوبر تک ملتان میں کھیلی جائے گی جس میں ایک تین روزہ اور پانچ ایک روزہ میچز شامل ہوں گے۔ اذان احمد کی قیادت میں راولپنڈی نے رواں سال نیشنل انڈر 17 کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

پاکستان انڈر17 سکواڈ میں اذان احمد (کپتان)، عبداللہ احمد بٹ، ارسلان حسن، دائود توقیر رانا، فہد اقبال، حامد رضا، حمزہ عباس بلوچ، حسن علی، محمد عیٰسی بلوچ، محمد احسان، محمد نوید، محمد صائم، محمد یعقوب خان، محمد یوسف، شیر ولی خان اور سدیس احمد شامل ہیں۔سیریز کے لیے عمار خان، عماد علی شاہ، نفیس اختر اور ثاقب خان کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ سری لنکا انڈر 17 ٹیم 5 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ملتان میں سیریز کا آغاز ہوگا۔