اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں گلوبل ڈیولپمنٹ انیشیٹو کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر اعلیٰ سطحی ڈائیلاگ کانفرنس منعقد ہوئی ۔ اس حوالہ سے چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے تہنیتی خط میں کہا ہے کہ ترقی انسانی معاشرے کا ایک دائمی موضوع اور عوام کی خوشی کے حصول کی کلید ہے۔
ترقی عوام کی خوشی کے حصول کی کلید ہے،گلوبل ڈیولپمنٹ انیشیٹو پر وسیع پیمانے پر عمل درآمد ہوا ہے، چینی صدر

مزید خبریں
نیو یارک ۔26ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں گلوبل ڈیولپمنٹ انیشیٹو کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر اعلیٰ سطحی ڈائیلاگ کانفرنس منعقد ہوئی ۔ اس حوالہ سے چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے تہنیتی خط میں کہا ہے کہ ترقی انسانی معاشرے کا ایک دائمی موضوع اور عوام کی خوشی کے حصول کی کلید ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانچ سال قبل میں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں گلوبل ڈیولپمنٹ انیشیٹو پیش کیا تھا، جس کا مقصد بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کو فروغ دینا، عالمی ترقی کی کوششوں کو دوبارہ بحال کرنا اور اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے کے نفاذ میں تیزی لانے میں مدد فراہم کرنا تھا۔
شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران متعدد ممالک کی مشترکہ کوششوں سے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشیٹو پر وسیع پیمانے پر عمل درآمد ہوا ہے۔اس کے تحت تعاون کے منصوبے 120 سے زائد ممالک میں نافذ کیے گئے ہیں جن کے ٹھوس نتائج حاصل ہوئے ہیں، جس سے مشترکہ ترقی اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کا ایک نیا باب رقم ہوا ہے۔








