ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کراچی کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کومبنگ اینڈسرچ آپریشن،ہدفی مقامات کی تلاشی لی

کراچی کی ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کےلئے تھانہ پیرآباد کے علاقے مگسی محلہ اور ملحقہ علاقوں میں کومبنگ اینڈسرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی لی۔

کراچی۔ 26 ستمبر (اے پی پی):کراچی کی ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کےلئے تھانہ پیرآباد کے علاقے مگسی محلہ اور ملحقہ علاقوں میں کومبنگ اینڈسرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی لی۔

ہفتے کو ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے متعدد مشتبہ اشخاص کی تصدیق بھی کی گئی۔ایس ڈی پی او منگھوپیر کی زیرنگرانی آپریشن میں ایس ایچ او پیرآبادکے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری و لیڈیز اور انٹیلی جنس سٹاف اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے ۔سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عمل میں لاناتھا۔