ٹریفک پولیس نے کم عمر، بغیر لائسنس، بغیر ہیلمٹ، تین سوار موٹرسائیکلوں اور ون وے کی خلاف ورزیوں کے خلاف آج اور کل شہر بھر میں جنرل ہولڈ اپ کا حکم دے دیا۔
کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈائون

مزید خبریں
لاہور۔26ستمبر (اے پی پی):ٹریفک پولیس نے کم عمر، بغیر لائسنس، بغیر ہیلمٹ، تین سوار موٹرسائیکلوں اور ون وے کی خلاف ورزیوں کے خلاف آج اور کل شہر بھر میں جنرل ہولڈ اپ کا حکم دے دیا۔
سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق کم عمر ڈرائیور کی گاڑی یا موٹرسائیکل بند کی جائے گی، جبکہ ون وے کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج ہوگا۔ بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر5 ہزار اور موٹرسائیکل پر2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ لائسنس دفاتر کے باہر خصوصی ہولڈ اپ بھی کیے جائیں گے۔







