سعودی فرمانروا سے فرانسیسی صدرکی ٹیلی فون پرگفتگو، ریاض پر میزائل حملے پر یک جہتی کا اظہار

پیرس ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) فرانس کے صدر امانویل ماکروں نے شاہ سلمان کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں ریاض پر ناکام میزائل حملے پر یک جہتی کا اظہار کیا ۔ فرانس کے خبررساں ادارے کے مطابق صدر امانویل ماکروں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔ فرانسیسی صدر نے جمہوریہ فرانس کی جانب سے حوثی باغیوں کے ریاض کی جانب میزائل …

پیرس ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) فرانس کے صدر امانویل ماکروں نے شاہ سلمان کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں ریاض پر ناکام میزائل حملے پر یک جہتی کا اظہار کیا ۔ فرانس کے خبررساں ادارے کے مطابق صدر امانویل ماکروں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔ فرانسیسی صدر نے جمہوریہ فرانس کی جانب سے حوثی باغیوں کے ریاض کی جانب میزائل حملے پر مملکت کے ساتھ یک جہتی کا اظہار بھی کیا ہے۔ صدر ماکروں نے خطے میں عدم استحکام کی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔

Leave a Reply